سیاست

افغانستان: نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہفتے کے روز منعقد ہوگی

افغانستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو منعقد ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی طرف سے اعلان کردہ عبوری حکومت کی حلف برداری کی تقریب 11ستمبر کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حادثے کو بھی 11 ستمبر کے دن 20 سال مکمل ہو جائیں گے۔ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے 9/11 کے 20 سال مکمل ہونے سے قبل ہی افغانستان سے انخلا کیا ہے۔

عالمی میڈیا میں یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی افتتاحی تقریب میں روسی سفارتی عہدیدار شرکت کریں گے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں افغانستان کی نئی حکومت اور کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا تھا۔

طالبان ترجمان کے مطابق ملا محمد حسن آخوند وزیراعظم جب کہ ملا برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم ہوں گے۔ افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران سمیت دیگر ممالک کو باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button