بین الاقوامیسیاست
یوکرائن کا مسافر طیارہ کابل سے مبینہ طور پر ہائی جیک
یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کا طیارہ یوکرینی باشندوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا لیکن اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مبینہ اغواکار طیارے کو گزشتہ اتوار کو ایران لے گئے۔
روسی خبر ایجنسی نے یوکرائن کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ کابل میں یوکرائن کے پھنسے ہوئے شہریوں کو لینے کے لیے گیا تھا، لیکن طیارہ نامعلوم مسافروں کو لے کر ایران کی طرف گیا ہے۔
ڈپٹی وزیر خارجہ یوکرائن کے مطابق شہریوں کو نکالنے کی ہماری 3 کوششیں ناکام ہوئیں۔ ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران نے یوکرائن کے طیارے کی اپنی حدود میں داخل ہونے کی تردید کردی۔