افغانستانبین الاقوامیسیاست
اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں ہیں، سرکاری طور پر تصدیق
متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات میں موجود ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس نے اشرف غنی کو ’انسانی بنیادوں پر‘ اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
بدھ کو اماراتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک مختصر بیان کے مطابق اشرف غنی کے ساتھ اُن کے اہلِ خانہ بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد اشرف غنی اپنے قریبی رفقا سمیت افغانستان چھوڑ کر کسی اور ملک روانہ ہو گئے تھے۔
اطلاعات یہ تھیں کہ وہ اومان، تاجکستان یا ازبکستان چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اُن تین ممالک میں سے تھا جنھوں نے سنہ 1996 سے سنہ 2001 تک افغانستان میں قائم رہنے والی طالبان حکومت کو تسلیم کیا تھا۔ دو دیگر ممالک پاکستان اور سعودی عرب تھے۔