فاٹا انضمام

طالبان نے مجھے کابل چھوڑنے پر مجبور کیا۔ اشرف غنی

افغانستان سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان نے تلواروں اور بندوق سے اپنا فیصلہ منوا لیا، طالبان نے انہیں کابل چھوڑنے پر مجبور کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کابل پر حملہ کرنے آئے تھے، خوں ریزی سے بچنے کے لیے انہوں نے افغانستان چھوڑا۔

افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اشرف غنی افغان عوام کو اس صورتحال میں چھوڑ کر چلے گئے، اللہ ان سے پوچھے گا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا کہ اشرف غنی نے ہمارے ہاتھ پیٹھ پر باندھ کر وطن بیچ دیا۔

اب تک اشرف غنی کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ اس سے قبل ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ طیارے میں تاجکستان گئے ہیں۔

تاجک حکام کی جانب سے ان کی موجودگی کی تردید کی گئی تو بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اشرف غنی اومان چلے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button