سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگانے والے سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر داخل ہوسکتے ہیں
سعودی حکومت نے اپنے ملک میں سیاحتی ویزا بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسافروں کو سائنوفارم اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ملی ہو وہ ملک میں ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ویزوں کی معلومات کے حصول کی سعودی موبائیل ایپ ‘ای ویزا پورٹل’ پر کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے چار قسم کی ویکسین لگانے والوں کو ملک کے اندر داخلے کی منظوری دے دی ہے جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایسٹرا زینیکا ، فائزر ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسینز شامل ہیں۔
پورٹل میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزا کے ساتھ سعودیہ آنے والے تمام زائرین کو فی الحال تسلیم شدہ مذکورہ 4 ویکسینز میں سے ایک کے مکمل کورس کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
سعودیہ آنے والوں کو ایسٹرا زینیکا ، فائزر، یا موڈرنا ویکسین کی دو خوراکوں اور جانسن اور جانسن کی ایک خوراک کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
پورٹل کے مطابق ایسے تمام مسافروں کو سعودیہ میں داخلے کے بعد قرنطینہ بھی نہیں کرنا پڑے گا تاہم مسافروں کی وہ سرٹیفیکیٹ قابل قبول ہوگی جو کم از کم 72 گھنٹے قبل جاری کی گئی ہو اور اُس میں کورونا وائرس کی منفی ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔
ای ویزا پورٹل پر مزید کہا گیا ہے کہ سعودیہ آنے والوں کو ایک سال کا ای ویزا ملے گا جس پر وہ ایک سے زائد مرتبہ ملک میں داخل ہو سکیں گے جب کہ سیاحوں کو ملک میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہو گی جس میں انہیں عمرہ کی اجازت بھی ہوگی۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ امریکا ، کینیڈا ، بیلجیئم ، آسٹریا اور اٹلی سمیت 49 ممالک کے شہری ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل وزارت سیاحت نےکہا تھا کہ سعودی غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے یکم اگست سے کھول رہے ہیں، تاہم مسافروں کو ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد 40 سعودی ریال کی فیس ادا کرنا ہوگی جو کہ کورونا سے متعلق کسی بھی طبی خرچے کی انشورنس کے طور پر وصول کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں ہوسکے ہیں اور ان ممالک کے شہریوں سے متعلق فی الحال کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا ہے۔