انٹرٹینمنٹبلاگز

عامر خان نے مادھوری سے شادی کیوں نہیں کی؟

ناہید جہانگیر سے

ہر انسان کی پہلی محبت یا تو سکول ٹیچر یا ہیرو، ہیروئن سے ہوتی ہے۔ فلمی ہیروز میں عامر خان کل بھی پسند تھے اور آج بھی ان کی فین ہوں۔ وہ نا صرف خوبصورت پرسنالٹی کے مالک ہیں بلکہ اداکاری میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ ”قیامت سے قیامت تک” سے لے کر ”پی کے” تک عامر خان کی کوئی ایسی فلم نہیں ہے جو میں نے نا دیکھی ہو، ایک ایک فلم تقریباً 10 سے 15 بار دیکھتی لیکن اب شاید وہ لگن نا رہی یا وقت کی کمی کی وجہ سے کوئی فلم نا دیکھ سکی۔

عامر خان نے پہلی فلم قیامت سے قیامت میں نا صرف اچھی پرفارمنس دکھائی بلکہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے چاکلیٹی ہیرو کہلائے، یہ فلم 1988 میں ریلیز ہوئی تھی اور عامر نے اس فلم سے ایک ہیرو کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

ان کی پرفارمنس اور خوبصورتی اس دور سے لے کر آ ج بھی قائم ہے اور وہ لاکھوں لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن رہے ہیں۔ لیکن جب ان کی پہلی بیوی رینا کو دیکھا تو کافی مایوس ہوئی کہ عامر خان کی شادی اس سے ہوئی ہے، اکثر ہم سب سہیلیاں کہتیں کہ عامر خان نے مادھوری ڈکشٹ سے شادی کیوں نہیں کی؟

عامر خان رینا رائے اور کرن راؤ کے ساتھ

عامر خان 14 مارچ 1965 کو طاہر حسین کے گھر ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کی پہلی شادی 2002 میں ٹوٹی جو صرف 15 سال تک چل پائی تھی۔ دوسری شادی 2015 میں کرن راؤ سے ہوئی لیکن عامر خان کے اس فیصلے نے پھر سے ان کے تمام فینز کے دل توڑ دیئے کہ عامر خان جتنا پیارا ہے وہ کیوں بے جوڑ لڑکی سے شادی کرتے ہیں۔

یہ تو خیر فینز کی ذاتی آراء ہیں۔ 3 جولائی 2021 کو پھر سے میڈیا پر خبر چل رہی ہے کہ عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ کو بھی طلاق دے دی ہے۔ ان کے 3 بچے ہیں جس میں 1 بیٹا اور 1 بیٹی پہلی بیوی سے جبکہ 1 بیٹا دوسری بیوی سے ہے۔

ہم جیسے فین اپنے پسندیدہ ہیرو ہیروئن کے بارے میں یہی سوچ رکھتے ہیں کہ شاید ان کی ذاتی زندگی کافی سکھی اور خوشیوں سے بھری ہوتی ہے لیکن فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ہم جیسے عام انسان ہوتے ہیں، ان کی زندگی میں بھی غم و خوشی ہوتی ہے۔

عامر خان نے تقریباً 50 کے قریب فلموں میں کام کیا اور آج وہ ایک فلم کا معاوضہ تقریباً 50 سے 70 کروڑ تک لیتے ہیں۔
عامر خان کی سپر ہٹ فلموں میں قیامت سے قیامت تک، راجا ہندوستانی، تھری ایڈیٹس، دنگل، کے پی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بے شمار ایوارڈ جیتے جن میں فلم فیئر ایوارڈز، بیسٹ ایکٹر ایوارڈز اور نیشنل ایوارڈز شامل ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 56 سالہ عامر خان تیسری شادی کس سے کریں گے لیکن سب فین یہ جان لو کہ کسی بھی ہیرو یا ہیروئن کی شادی اپنے فین سے نہیں ہوتی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button