کھیل

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے  میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف اننگز کے 10 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کے اوپنرز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اننگز کے آغاز سے ہی کوئٹہ کے گیندبازوں پر دباو رکھا۔ کولن منرو نے ناقابل شکست 90 جب کہ عثمان خواجہ نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرالڈ نے 43 جب کہ اعظم خان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور محمد موسی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button