کھیل

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی20 سکواڈزمیں واپسی ہوئی۔ محمد عباس اور نسیم شاہ بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے۔

اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی20 سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ سلمان علی آغا بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل ہیں۔ یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ ٹی20 سکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

سکواڈ میں ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف۔ حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان وکٹ کیپر، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں بابراعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں۔ عبداللہ شفیق، عابد علی اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی اورساجد خان شامل ہیں۔ سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ، اور زاہد محمودبھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ قومی ٹیسٹ سکواڈ سے تابش خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button