شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
شاہد آفریدی کراچی میں ٹریننگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، اسٹار آل راؤنڈر کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے.
ڈاکٹرز نے آفریدی کو انجری کا جائزہ لینے کے بعد کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’مایوسی ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہا میری تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1396822419940290562
آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد اٹھنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا، بدقسمتی سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے وہ ابوظہبی لیگ میں ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکیں گے