کھیل

ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تین درجے تنزلی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔ بابراعظم چھٹے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

باؤلنگ اور آل راؤنڈر ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ اسٹیو اسمتھ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسٹریلوی کھلاڑی مارنس لابوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے پر جو روٹ اور پانچویں پر ویرات کوہلی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی ریشبا پانٹ چھٹے، نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ہنری نکولس ساتویں، روہت شرما آٹھویں، بابراعظم9ویں اور ڈیوڈ وارنر10ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بالرز میں نیوزی لینڈ کے پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کےرویچندرن اشون دوسرے،نیل ویگنر تیسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، ٹم ساؤتھی چھٹے، اسٹورٹ براڈ ساتویں، جیسن ہولڈر آٹھویں، کاگیسو ربادا9ویں اور مچل اسٹارک 10 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ بین اسٹوکس دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، رویچندرن اشون چوتھے، شکیب الحسن پانچویں، کائل جیمسن چھٹے، مچل اسٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم8، پیٹ کمنس9 اورکرس ووکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button