بین الاقوامی

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی

سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ عالمی وبا کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے لیے سفری پابندی عائد کی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یورپی ملکوں سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت ہوگی اور اقامہ ہولڈرز بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں تاہم کارگو پروازیں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں سے متعلق کورونا ایس او پیز کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔

سول ایوی ایشن نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ کیٹیگری بی میں شامل ملکوں سے آنے والوں کے لیے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے جبکہ آسٹریلیا، چین اور سعودی عرب سمیت 20 ملک کیٹیگری اے میں شامل ہیں۔ کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button