بین الاقوامی

پاکستانی امریکن صائمہ محسن ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا، وہ ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باون برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب 2 فروری کو سنبھالیں گی، وہ ڈسٹرکٹ کے موجودہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔

صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کر رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button