کھیل

ضلع خیبر، پہلا جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ ہمدرد الیون ٹیم نے جیت لیا

ضلع خیبر، پہلا جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ ناویہ کمر کا فائنل میچ ہمدرد الیون ٹیم نے جیت لیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق باڑہ کے دور آفتادہ پہاڑی علاقہ ناویہ کمر کرکٹ گراؤنڈ پر ہمدرد الیون اور خلیل الیوان کے مابین فائن میچ کھیلا گیا۔

ہمدرد الیون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 آورز میں 122 رنز سکور کئے تاہم جواب میں خلیل الیون کی ٹیم نے تیز ترین بیٹنگ کی مگر مذکورہ ہدف پورا نہ کر سکی۔

فائنل میچ کے اس موقع پر مہمان حصوصی جرگہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر عبدالوہاب آفریدی اور علاقائی مشران رنگین خان، صابر آفریدی، فرمان آفریدی، الحاج کارون کے سینئر رہنما ذرین آفریدی اور ایران خان سمیت دیگر شامل تھے۔

مہمانان نے کامیاب ٹیم کے کپتان، کرکٹ ٹورنمنٹ آرگنائزر اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button