افغانستانبین الاقوامی

افغانستان، فضائی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق

افغانستان میں ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گاؤں منازری میں ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا، فضائی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے، 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

مقتولین کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کو مرکزی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نے کہا کہ بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد نہیں بلکہ معصوم شپری تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب افغان فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے فضائی حملے میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں تاہم کچھ شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے جس کی تفتیش کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button