تیسرا خیبر پختونخوا کرکٹ ٹورنامنٹ حمزہ کرکٹ کلب، سپاہ پریمئر لیگ باغی سٹار کے نام
تیسرا خیبر پختونخوا کرکٹ ٹورنامنٹ حمزہ کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلیو سٹار کرکٹ کلب کو آخری بال پر ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بلیو سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اٹھارہ اوورز میں 104 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں حمزہ کرکٹ ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے مقررہ ہدف آخری بال پر اور آخری وکٹ پر پورا کر لیا۔
مہمان خصوصی ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، پیمنٹا کے چیئرمین راشد آفریدی و دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے رنر اپ ٹیم کو بیس جبکہ ونر ٹیم کیلئے پچیس ہزار روپے کا اعلان کیا۔
خیبر سپورٹس کلب کے چیئرمین معراج الدین شینواری نے ٹرافیوں کے ساتھ نقد تیس ہزار اور بیس ہزار روپے بھی دیئے، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے کہا کہ کہ اگر حلقہ پی کے 105 سپورٹس کیلئے دس جریب زمین وقف کی جائے تو ایک شاندار سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے، اس فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ساجد نے اپنے نام کر لیا جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین امتیاز قرار پائے۔
دوسری جانب ضلع خیبر میں سپاہ پریمئر لیگ کا ٹائٹل باغی سٹار نے اپنے نام کر لیا۔
ایس پی ایل میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ میں باغی سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سپاہ کنگ 60 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
فائنل سے پہلے سیمی فائنل میں سپاہ کنگ اور سپاہ یونائیٹڈ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں باغی سٹاراور شاہین الیون میں مقابلہ ہوا جس میں باغی سٹار اور سپاہ کنگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے۔
اس موقع پر سینیٹر ایوب آفریدی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، اگر کمی ہے تو وسائل کی کمی ہے، قبائلی نوجوانوں نے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل سمیت ہر شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور جہاں بھی ممکن ہوا ان سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ تعمیر کئے جائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل کی چابی اور انتظامیہ کیلئے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا اور انعامات تقسیم کئے، تقریب کے موقع پر تحریک انصاف خیبر کے رہنماء عبدالغنی آفریدی نے انتظامیہ کیلئے دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔