کھیل

بابر اعظم وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر قرار دیئے گئے ہیں۔ امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ آصف یعقوب کو دیا گیا ہے۔ بہترین ایمپائر کے لیے احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوذب رضا کو نامزد کیا گیا تھا۔

پی سی بی ویمن ایمرجنگ پلیئرز آف دی ائیر ایوارڈ فاطمہ ثناء نے جیت لیا۔ ایمرجنگ کیٹگری میں عائشہ نسیم، نجیہ علوی، سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثناء نامزد تھیں۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ روحیل نذیر کے نام رہا، اس کیٹگری میں محمد حریرا، مبصر خان، قاسم اکرم اور روحیل نذیر شامل تھے۔

بہترین امپائر کے لیے احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوذب رضا کو نامزد کیا گیا تھا، تاہم امپائر آف دی ائیر ایوارڈ کے حق دار آصف یعقوب ٹھہرے۔ نسیم شاہ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ہیں۔

پی سی بی ایوارڈ 2020 میں کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ہیں۔ کامران غلام کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ عالیہ ریاض کو ویمن کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے۔ فواد عالم کو پرفارمنس آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری سال کی بہترین انفرادی کارکردگی قرارپائی۔ ٹی20 سیریز میں دو صفر سے کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے لمحے کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ ملا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے۔ کارپوریٹ اچیومنٹ ایوارڈ پی ایس ایل سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button