افغانستانبین الاقوامی

کابل میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر اپنے سیکرٹری سمیت جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اپنے سیکرٹری سمیت جاں بحق ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں منگل کی صبح 10 بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی اور ان کا سیکرٹری جاں بحق ہو گئے جب کہ ڈپٹی گورنر کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈپٹی گورنر کابل کی گاڑی میں ڈیوائس نصب کی گئی تھی جس سے ان کی گاڑی تباہ ہو گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز ہی کابل میں مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو قتل اور دو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ علی الصبح ساڑھے چھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لیے ایک جگ جمع تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button