کھیل

بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی ان فٹ ہونے لگے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیٹ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے، انگوٹھے میں فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے، ڈاکٹرز نے بابر اعظم کو 12 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 4 روز میچ سے آؤٹ ہو گئے، پریکٹس کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

بابر اعظم اور امام الحق کے علاوہ شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں ہیں اور ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ او پاکستان کے مابین پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میزبان کیویز کے خلاف نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button