جرمنی میں پہلے پاکستانی اعزازی جج کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
برلن سے مطیع اللہ
جرمنی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین طارق محمود وڑائچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کو برلن کے اشپنڈاوو قبرستان میں درجنوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم گزشتہ روز روکونا کے باعث انتقال کر گئے تھے مرحوم کا نماز جنازہ اشپنڈاوو قرستان میں ادا کیا گیا جنازہ میں برلن کے بزنس مین ،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ طارق محمود وڑائچ کردار کے غازی ھونے کے ساتھ ساتھ ہنس مکھ چہرے ، ہر انسان کے ساتھ ہمدردی اور پریشانی میں خاموشی کے ساتھ مدد کرنے والے عظیم تھے۔
طارق محمود وڑائچ کے انتقال پر برلن اور پاکستان پیپلزپارٹی برلن ایک عظیم شخصیت سے محروم ھوگئے مرحوم جرمن انگلش پنجانی اردو اور فارسی زبانوں پر مہارت رکھنے کے ساتھ جرمنی میں پہلے پاکستانی اعزازی جج بھی رہے۔
طارق محمود وڑائچ ایک فرشتہ صفت انسان تھے انہوں نے درپردے نیکی کے ایسے کام شروع کئے تھے جس سے برلن اور پاکستان میں درجنوں افراد ایک مرتبہ پھر یتیم ہوگئے۔