بین الاقوامی

پاکستان اور چین مل کر کورونا ویکسین کے ٹرائل پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر کورونا ویکسین کے ٹرائل پر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وباء میں چین کی جانب سے تعاون کو سراہتے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں جی 20 کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے، گزشتہ دو دہائیوں میں ایس سی او نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔خطے میں امن بحال کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش کی ہے ، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہوا ہے ۔امریکہ ، طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ ہماری حکومت کا حصہ ہے، دنیا میں کورونا سے پانچ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے، ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آزادی رائے کے حق میں کسی بھی مذہب کی توہین برداشت نہیں ہے۔

ممالک میں کشدیگی کم کرنے کے لیے پرامن طریقہ اختیار کرنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے، ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوے فیصد سے زیادہ موثر ویکسین ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button