وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔
Congratulations @JoeBiden & @KamalaHarris. Look forward to President Elect Biden's Global Summit on Democracy & working with him to end illegal tax havens & stealth of nation's wealth by corrupt ldrs. We will also continue to work with US for peace in Afghanistan & in the region
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2020
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے