کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برینڈن ٹیلر اور کپتان چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں چھبابا کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

ٹیلر اور سین ولیمز نے جارحانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے ٹیلر کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  اور سین ولیمز کی اننگز عثمان قادر نے 25 رنز پر ختم کی جب کہ سکندر رضا صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری سکور کی وہ 70 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ایلٹن چکمبورا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ، وہاب ریاض نے 2،2 اور محمد حسنین، قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری سپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا۔

اس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور نوجوان بلے باز حیدر علی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 55 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ حفیظ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button