بین الاقوامی

کابل یونیورسٹی پرحملہ، 6 افراد زخمی

افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔

افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔

افغان میڈیا نے فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان حکام کا بتانا ہےکہ کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد نے حملہ کیا، ملزمان یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئ جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے جبکہ طالب علموں کوکسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر پیش قدمی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button