کھیل

افتخار احمد کی تباہ کن باؤلنگ، زمبابوے 206 رنز تک محدود

آل راؤنڈر افتخار احمد کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم45ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کی اوپنر چمو چھبابا 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار بنے۔

جس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔

59 رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت ہوئی اور 25 اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120 رنز اسکور کیے جبکہ پچھلے میچ کے سنچری میکر ٹیلر 36 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے‎

زمبابوے کی جانب سے صرف ویلئیم 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 5 ، محمد موسیٰ 2، فہیم اشرف، عماد وسیم اور حارث رؤوف  نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

آج کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسیٰ خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے بلے بازوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی شان دار کارکردگی کے باعث باآسانی 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button