دسویں شادی بھی ناکام، امریکی خاتون کا بہترین شریک حیات ملنے تک شادیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ
بہترین شریک حیات نہ ملنے پر امریکی خاتون نے ایک کے بعد ایک اپنے 10ویں سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری خاتون ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے کے لیے ایک ڈاکٹر کے پاس گئیں اور انہوں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ بہترین شریک حیات کے لیے بے حد پریشان ہیں اور اسی وجہ سے اب تک 10 سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔
خاتون نے کہا کہ انہیں پرواہ نہیں ہے کہ اب تک ان کی اتنی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اور وہ اس وقت تک بار بار شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل جاتا جو ان سے بہت زیادہ محبت کرتا ہو۔
امریکی خاتون نے بتایا کہ اپنی ہر شادی میں علیحدگی کا فیصلہ پہلے انہوں نے ہی کیا۔
56 سالہ امریکی خاتون نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہی سب سے زیادہ عرصے چل سکی تھی اور شادی کے 8 سال بعد انہوں نے اپنے شوہر کی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دوسری شادی 7 سال کے عرصے تک چلی اور امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی تمام شادیاں ٹوٹنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے شوہر ان سے محبت کا اظہار نہیں کرتے تھے۔