بین الاقوامی

یکم نومبر سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت

سعودی عرب نے یکم نومبر سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے 20 ہزار عازمین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام میں پنجگانہ نماز ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساڑھے 19 ہزار زائرین کو روضہ رسولﷺ کی زیارت کا اجازت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جو یکم نومبر سے گُنبدِ خضریٰ کی زیارت سے شرفیاب ہوسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے چار اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے بھی نئی سفری پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button