متفرق

دو لڑکیوں کی شادی کا معاملہ: نیہا کو پولیس نے حراست میں لے لیا

دو لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ایک ملزمہ نیہا کوحراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمہ کو کل لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش کیا جائے گا، دوسری ملزمہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 26 فروری کوعاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے دولہا نے دلہن نیہا سے ساتھ بیاہ رچایا لیکن شادی اس وقت مشکوک ہوگئی جب نیہا کے والد امجد حسین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور بتایا کہ یہ شادی نہیں بلکہ یہ دو لڑکیوں کے درمیان ایک ناجائز تعلق ہے۔

علی آکاش اور نیہا عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے علی آکاش کو جنس کے تشخیصی ٹیسٹ کے لیے ہسپتال جانے کا حکم دیا، علی آکاش نے ہسپتال جانے کی بجائے نیہا کو طلاق دی اور فرار ہو گیا۔ علی آکاش کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی آخری لوکیشن والٹن روڈ لاہور ہےا وراس کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیہا کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button