کھیل

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کا آغاز متاثر کن نہیں رہا اور اوپنر عابد علی 36 کے مجموعی سکور  15 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستان ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان اظہر علی تھے جو کہ کھاتہ کھولے بغیر ہی کرس ووکس کا شکار ہوگئے۔

2 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شان مسعود نے ذمہ داری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کی اور وہ  69 پر کریز پر موجود ہیں جب کہ شان مسعود نے 46 رنز بنارکھے ہیں۔

2 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 139 رنز بنائے ہیں جب کہ کم روشنی کے باعث  49 اوورز ہی کرائے جاسکے اور پہلے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔ دوسرے روز کا کھیل آج سہ پہر 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

پہے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button