بین الاقوامی

افغانستان: کندوز میں طالبان کا حملہ 13 افراد ہلاک

 

افغانستان کے صوبے کندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق صوبے کندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے کندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button