افغانستانعوام کی آواز

کیا افغان باشندوں کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں توسیع ہو گی؟

وفاقی حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی باشندوں کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتِ پاکستان سے غیر قانونی تارکینِ وطن کے انخلا کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 31 مارچ کی ڈیڈلائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گی۔

ایمنسٹی کے مطابق، پاکستان نے 2023 سے 2025 کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button