افغانستانعوام کی آواز

افغانستان: قندوز میں خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جانبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ قندوز میں واقع کابل بینک کے باہر ہوا، جہاں طالبان اہلکار تنخواہیں وصول کرنے کے لئے جمع تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ،طالبان پولیس کے سربراہ جمعہ خان خاکسار نے بتایا کہ، یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں حملہ آور نے طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب تنخواہیں لینے والے طالبان بینک کے باہر موجود تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button