افغانستانبین الاقوامی

افغان طالبان نے مقتول صحافی کے 3 اہل خانہ کو بھی قتل کر دیا

افغان طالبان نے مغربی صوبے غور میں ایک مقتول صحافی کے تین اہل خانہ کو بھی قتل کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف ملک میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم اے آئی ایچ سی آر نے کیا۔

ایک نجی ریڈیو اسٹیشن کے ایڈیٹر ان چیف بسم اللہ عادل ایماق کو گزشتہ ماہ نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ پھر گزشتہ جمعرات کو فیروز کوہ نامی شہر میں حملہ آوروں نے ایماق کے والد کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل کر دیا، چار افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ تین کو اغوا کر لیا گیا۔

انسانی حقوق کے غیر جانبدار افغان کمیشن اے آئی ایچ سی آر کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کا ایک کمانڈر ملوث ہے۔

حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اس خونریز حملے کی تفتیش کرائی جائے۔ افغانستان میں پچھلے سال میڈیا سے واستہ گیارہ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button