افغانستانبین الاقوامی
کابل، دہشت گرد حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 3 اہلکار جاں بحق
افغانستان میں دو مختلف حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کیپیسا میں ایک حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ نور خدا جاں بحق ہو گئے۔
دریں اثنا کابل کے علاقے پل کامپانی میں سیکیورٹی چوکی پر مسلح افراد کے حملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔