افغانستانعوام کی آواز
افغان شہریوں کی پاکستان آمد و روانگی سے متعلق نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملےگا اور اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملےگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کےکارڈ پنچ کرکے ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھےگی، ایف آئی اےکی تحویل میں لیے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کردے گا۔ کارڈ ایک بارپنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آیا تو واپس نہیں کیا جائےگا۔
نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانا ہے۔