افغانستانبین الاقوامی
افغانستان، فریاب میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکہ، 4 اہلکار جاں بحق
افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع المار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 12 پولیس اہلکار اور 8 شہری زخمی ہو گئے۔
افغان صوبے فریاب کے گورنر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں المار پولیس چیف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پہلے المار پولیس ہیڈکوارٹر کے داخلی راستے پر رات کو کار بم دھماکا کیا تھا۔
گورنر فریاب نے کہا کہ بم دھماکے کے بعد 4 حملہ آوروں کا افغان فورسز کے ساتھ مقابلہ صبح تک جاری رہا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ المار حملے میں 100 کے قریب دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔