قومی

مکمل ویکسینیٹڈ افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کی شرح ایک فیصد سےبھی کم ہے: رپورٹ

امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے یا مرنے کی شرح ایک فیصد سےبھی کم ہے۔

امریکی ادارے سی ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ کوروناکے95 فیصدسےزائد، ہسپتال پہنچنے یا اموات کے کیسز غیر ویکسین شدہ افراد میں رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے کورونامیں مبتلا ہونےکی شرح 0.004 فیصد اور مرنے کی شرح 0.001ہے۔

امریکی ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد میں کورونا کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین ہمیں ہسپتال پہنچنے،شدید بیمار ہونے یا موت کے منہ میں جانے سے بچا رہی ہے تاہم ویکسینیٹڈ افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے امریکا 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن کےہدف تک پہنچ گیا ہے جو امریکا کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کین سائنو ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز پاکستان لائی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ویکسین کی یہ کھیپ وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button