عوام کی آواز

شلمان جانے والی سڑک شاگئی تھانہ چوک کی حالت انتہائی خراب، عوام مشکلات سے دوچار

ضلع خیبرملاگوری میں شاگئی تھانہ چوک تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق شاگئی تھانہ سے شلمان جانے والی سڑک شاگئی تھانہ چوک کی حالت انتہائی خراب ہے اور مقامی لوگوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے مقامی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور جمرود سے لوڑہ مینہ تک سڑک کی تعمیر جاری ہے مگر سی اینڈ ڈبلیو کے نااہل حکام اور غیر مقامی ٹھیکدار کی وجہ سے سڑک کی حالت خراب ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتی گاڑیاں تباہ حال ہے اور چوک میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے وه اپنے گاڑیاں بیجنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

مقامی دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حال ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام ہوتی ہے اور بدنما حادثات رونما ہورہے ہیں۔انہوں نے نومنتخب نمائندگان اور سی اینڈ ڈبلیو حکام سے مطالبہ کیا کہ وه مقامی لوگوں کی حالت زار پر رحم کریں اور ملاگوری روڈ شاگئی تھانہ کی چوک کو جلد از جلد تعمیر کرکے عوام کو آمدورفت میں آسانی دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button