قبائلی اضلاع

سلارزئی زلزلہ متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم

باجوڑایجنسی (ٹی این این) تحصیل سلارزئی کے علاقہ پشت کے زلزلہ متاثرین نے کہا ہے کہ سروے لسٹوں میں نام درج کرانے کے باوجود سینکڑوں متاثرہ لوگوں کو معاوضے کے چیک نہیں دیئے گئے۔ زلزلہ متاثرین شیر محمد ، احسان اللہ ، محمد یار ، غوث الرحمن ، محمد حنیف جان اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کیوجہ سے ہمارے بہت زیادہ نقصانات ہوئے جس کے بعد سروے میں نام درج بھی کرائے گئے اور ٹوکن بھی ملے ہیں لیکن ٹوکن ملنے کے باوجود بھی ہمیں امدادی چیک نہیں دیئے گئے ۔
ان کا کہناتھاکہ جب انتظامیہ کواپنے فریاد سنائی تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ٹوکن مسترد ہوچکے ہیں او رہم معاوضہ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زلزلہ متاثرین کو معاوضہ دیاجائے۔ انہوں نے دھمکی کہ رقوم نہ ملنے کی صورت میں عدالت جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button