قبائلی اضلاع

سانحہ باچاخان یونیورسٹی کےخلاف پختون ایس ایف کا مظاہرہ

باجوڑ ایجنسی (ٹی این این ) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت پختون ایس ایف کے صوبائی نائب صدر نثا رباز کررہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پختون ایس ایف کے صوبائی نائب صدر نثا رخان باز نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button