قبائلی اضلاع

گورنر خیبرپختونخوا کا جمرود دھماکے کے متاثرین کےلئے امداد کا اعلان

جمرود (ٹی این این) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے جمرود خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کےلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں شہید صحافی محبوب شاہ آفرید ی کے بھائی کو امدادی چیک دیا۔ گورنر نے گزشتہ روز حیا ت آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور جمرود بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہید صحافی کی خدمات کو سراہااور لواحقین کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہید محبوب شاہ آفریدی اپنے علاقے کے مسائل بہتر انداز مےں اجاگر کرنے کے لئے دن رات محنت کرنے والا صحافی تھا۔ گورنر نے شہید محبوب شاہ آفرید ی کے بڑے بھائی فاروق شاہ آفرید ی کو 13لاکھ روپے کا چیک دید ےا ۔ گورنر نے شہید صحافی بچوں کی مفت تعلےم ، بےوہ کےلئے ماہانہ 30ہزار روپے دےنے اورشہید صحافی محبوب شاہ آفریدی کا نام صدارتی اےوارڈ کےلئے نامزد کرنے کےلئے بھی اقداما ت اٹھانے کا اعلان کیا۔گورنر نے باڑہ کے پریس کلب کو شہید محبوب شاہ آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کےا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button