قبائلی اضلاع

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن کمیٹی کے دو ارکان زخمی

باجوڑایجنسی ( ٹی این این ) تحصیل ناوگئی میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ کے نتیجے میں امن کمیٹی دو اراکین زخمی ہوگئے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ کے دورافتادہ مقام ہاشم میں نامعلوم افراد نے ایک نالہ میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امن کمیٹی کے اراکین غلام حیدر ولد ملک صابر اور شمس الدین کسی کام کے سلسلے میں جارہے تھے کہ نالہ میں نصب شدہ بارودی مواد پھٹ گیا ۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچایا گیا ، دھماکہ کی ذمہ داری تاحال کسی نہ قبول نہیں کی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button