قبائلی اضلاع

ہنر مند فاٹا پروگرام کے تحت 260 افراد کو تربیت اور فنی آلات فراہم

خیبرایجنسی کے دو سو ساٹھ افراد کو ایف ڈی اے ہنر مند فاٹا پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے کے بعد اسناد اور فنی آلات فراہم کئے گئے ۔فاٹا ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کی جانب خیبرپختونخوا کے مختلف ٹیکنیکل اداروں میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے دوسو ساٹھ افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے جس کے اختتام پر بدھ کو پشاور یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے دوران ان فارغ التحصیل ہنر مندوں میں اسناد اور فنی آلات تقسیم کئے گئے۔ان افراد کو بھاری مشینری، ٹیلرنگ، موبائل ریپئرنگ اور بلڈنگ الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دی گئی ہے

 اس موقع پر ایف ڈی اے کے جنرل مینجر جاوید یونس کا کہنا تھا کہ فاٹا ہنر مند پروگرام جاری رہےگا جس  جس کے تحت قبائلی جوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا جو کہ ہنرمند فاٹا کی جانب ایک قدم ہے۔ اسناد حاصل کرنے والے تربیت یافتہ نوجوانوں نے ٹی این این سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف تربیت مکمل کرلی بلکہ ان کو ٹول کٹ بھی مہیا کی گئی ہے جس سے یہ روزگار تلاشنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button