قبائلی اضلاع

قبائلی اضلاع میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے قیام کی منظوری

 

خیبر پختوخوا کابینہ نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 25 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

انضمام کے بعد محکمہ بلدیات نے ضم شدہ اضلاع تک میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے سمری بھجوائی تھی۔

جمعہ کے روزصوبائی کابینہ نے ضم شدہ اضلاع تک  میونسپل سروسز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اپر کرم،لوئر کرم، سنٹرل کرم، میران شاہ،خار باجوڑ،وانا،جمرود،درہ آدم خیل،لنڈی کوتل،اپر مہمند،لوئر مہمند،باڑہ ،بائزئی، ناوگئ،اپر اورکزئی، لوئر اورکزئی،سروکئی،میر علی،رزمک،جنڈولہ،بیٹنی، درازندہ،وزیر،حسن خیل،اور لدھا سب ڈویژن میں قائم کئے جائینگے۔

دیہی ترقی اور بلدیات کے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن عوام کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button