قبائلی اضلاع

امن کا رخ مہمند ایجنسی کی طرف، تین سال بعد مشہور میلہ بحال

مہمند ایجنسی کے علاقہ لکڑو میں لگنے والا مشہور میلہ تین سال بعد بحال ہوا ہے۔ تحصیل صافی کے لکڑو علاقے میں تین سال بعد شروع ہونے والے اس میلے میں پورے ایجنسی کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ جمعے کے روز لگنے والے اس میلہ میں جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے علاوہ سبزی، اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان کے سٹالز لگائے جاتے ہیں جو کہ بازار سے بارعایت قیمتوں پر دستیاب ہوتے ہیں اور سکے علاوہ اس میلے میں ایجنسی کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی مہیا ہوتے ہیں۔

علاقے کے مکینوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور میلے تک جانے والی خراب روڈ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بارے عوام نے ٹی این این کو بتایااس سے ہمیں کافی فائدہ ہوا ہے اور اپنی ضروریات زندگی سستی قیمت میں حاصل کرسکتے ہیں اور تجارت کا مرکز بھی ہے۔میلے میں سٹال لگانے والے ایک شخص نے ٹی این این کو بتایا کہ میلے میں ان سے لوگ سودا سلف زیادہ خریدتے ہیں کیونکہ یہاں بازار سے اشیا رعایتی قیمتوں پردستیاب ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button