قبائلی اضلاع

وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
قبائلی ضلع مہمند میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں (کیونکہ) انہوں نے جو کام کیا وہ عدلیہ کا نہیں حکومت کا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وادی تیراہ میں امن کی بڑی جنگ لڑی اور وہاں سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جس پر، پاک فوج کو سلام پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اکسانے کے لیے بیرون ملک سے سازش ہورہی ہے۔
اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس ڈیم کے لیے جو آپ زمین کا ٹکڑا دے رہےہیں اس کا احسان نہیں چکاسکتے کیونکہ اپنی زمین دینے سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہوسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کے حوالے سے اپنا فرض ادا کیا کوئی احسان نہیں کیا،امید ہے یہ ڈیم اپنے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، یہ قوم ملک کے لیے مہنگائی سمیت ہر پریشانی برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے سکھایا تھا کہ کرسی اہم نہیں ہوتی کام اہم ہوتاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 34 سال پہلے بننے والے ڈیمز اب تک کیوں نہ بنے جب کہ وزیراعظم احتساب کا عمل کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ م 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 700 فٹ ہے جس میں 1293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جب کہ منصوبے پر کام جولائی 2024 میں مکمل ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button