قبائلی اضلاع

قبائل نے  انضمام باالجبر کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ حمیداللہ جان آفریدی

قبائل قومی تحریک کے چیئرمین حمید اللہ جان آفریدی کو قبائلی ضلع اورکزئی کے مشران و نوجوانان نے اورکزئی میں ردالاانضمام  جلسہ عام کرانے کی دعوت دیدی۔

قبائل قومی تحریک کے چیئرمین حمیداللہ جان آفریدی نے خیبر سے تحریک کے دیگر اراکین کے ہمراہ قبائلی ضلع اورکزئی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حمیداللہ جان آفریدی نے کہا کہ قبائل نے  انضمام باالجبر کو یکسر مسترد کردیا ہے اور قبائل قومی تحریک نے اس سلسلے میں فاٹا کی تمام ایجنسیوں اور ایف آرز میں انضمام مخالف تحریک شروع کی ہے۔

اورکزئی عوام کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد اورکزئی عوام کے اصرار پر قبائل قومی تحریک اور انضمام مخالف سیاسی وسماجی تنظیمیں یہاں پر جلسہ عام کریں گی۔

چیئرمین قبائل قومی تحریک نے کہا کہ حکومت کے پاس قبائل کے دکھوں کے مداوے کےلئے صرف 3G اور 4G رہ گیا ہے حالانکہ دنیا G5 اور 6G  سے آگے نکل چکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فاٹا کے عوام کو کالجز، یونیورسٹیز، سکولز، ہسپتالز، موٹرویز اور چاینہ اکنامک کوریڈور میں حصہ، تباہ شدہ مکانات اور شہداء و زخمیوں کو معاوضہ دے۔

حمیداللہ جان آفریدی کے مطابق حکومت کے ساتھ اپنے صوبے پنجاب نے بھی این ایف سی میں حصہ دینے سے معذرت کی ہے۔

مشران و تعلیم یافتہ نوجوانوں کو رکنیت سازی کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ھم نے انضمام باالجبر سے پہلے جو خدشات ظاہر کیے تھے،وہی آج حقیقت ثابت ورہے ہیں اور اسی وجہ سے قبائل دن بدن قبائل قومی تحریک کا ساتھ دے کر رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button