قبائلی اضلاع

مہمند ایجنسی کے عوام نے اقتصادی راہداری میں حصہ مانگ لیا

پشاور( ٹی این این ) قبائلی عوام نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں فاٹا کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ طلباء نے بھی شرکت کی۔
ریلی میں کہا گیا کہ قبائلی عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں اور دہشتگردی سے فاٹا بری طرح متاثرہ ہوا ہے ، منصوبے میں فاٹا کے علاقے شامل کئے گئے تو یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔
شرکاء نے بتایا کہ قیام پاکستان سے اب تک قبائلی عوام سرحدوں کی حفاظت کرتے چلے آرہے ہیں ، موجودہ دور میں بھی قبائل دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں اس لئے حکومت ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں فاٹا کو شامل کریں۔ اقتصادی راہداری سے مہمند ایجنسی کے ماربل انڈسٹری کو بھی دوام ملے گا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی آئیگی۔
ریلی شرکاء نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقتصادی راہداری منصوبے میں فاٹا کو نظر انداز کیاگیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردینگے۔

Back to Conversion Tool

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button