قبائلی اضلاع

بنوں میں شمالی وزیرستان قبائل کا جرگہ

بنوں(ٹی این این ) شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبیلے کے مشران کااپنے مسائل کے حل کیلئے جرگے کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے علماء نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا شمالی وزیرستان کے عوام کے بقصانات اور کاروبار کی بحالی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔ 80رکنی اس کمیٹی میں وزیراور داوڑ قبیلے کو برابر نمائندگی دی جائیگی اور کمیٹی وزیرستان کے عوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔
دوسری جانب وزیرستان کی سیاسی نمائندوں نے جرگے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختتار کیا ہے کہ جرگے میں شریک تمام مشران وہ لوگ ہے جنہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی خوشی کیلئے عوام کو قربانی کا بکر بنایا ہے اورہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button