قبائلی اضلاع

کرم ایجنسی: ایف سی آرکے حق میں جرگہ، خلاف مظاہرہ

کرم ایجنسی میں فاٹا گرینڈ الائنس کی جانب سے ایف سی آر کی حق میں جرگہ جبکہ خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔ اتوار کو صدہ میں ہونے والے اس جرگے میں بھاری تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے موقف اپنایا کہ نہ تو وہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی وہ ایف سی آر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق ایف سی آر میں ترامیم کی جائیں اور فاٹا کو الگ کونسل کی حیثیت دی جائے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے فاٹا گرینڈ الا ئنس کے سرکردہ لیڈر اور سابقہ وزیر ماحولیات حمیداللہ جان آفریدی کا کہنا تھا کہ فاٹا پارلیمنٹیرئینز نے قومی اسمبلی میں قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مسودہ پیش کیا ہے جسکی یہ مذمت کرتےہیں۔

دوسری جانب اسی جرگے کے خلاف صدہ میں احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا ہے جس میں عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button