قبائلی اضلاع

ماروی میمن باجوڑ کے دورے پر، خواتین کے لئے دستکاری سنٹر کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چئیرپرسن ماروی میمن نے باجوڑ کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے میں ماروی میمن نے خار کے مقام پر خواتین کے لئے  دستکاری سنٹر کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے جہاں خواتین کو مفت فنی تربیت دی جائےگی۔

خار تحصیل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنی والی خواتین سے ملاقات کے دوران ماروی میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو قبائلی عوام کی غربت کو احساس ہے اور ان کی حکومت ارادہ رکھتی ہے کہ آئندہ وقتوں میں خواتین کو گھر بیٹے روزگار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھانے اور اس سے مزید لوگوں کو مستفید کرانے کے حوالے سے چئیرپرسن کا کہنا تھا کہ اس غرض سے دوسرا سروے کیا جائے گا جس کے تحت اس پروگرام میں مزید مستحق عوام کا اندراج کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button